لاہور…پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ جوقوتیں نوازشریف کو اقتدار میں لائی ہیں ان سے کہتا ہوں کہ خدا کا خوف کریں۔لاہورمیں عیدملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ نوازشریف کو عوام اقتدار میں نہیں لائے،ن لیگ والوں کو ووٹ ملیں نہ ملیں وہ سیٹیں بنا لیتے ہیں ، تحریک انصاف کو ووٹ ملتے ہیں لیکن سیٹیں نہیں بنانے دی جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ جو قوتیں میاں جی کواقتدارمیں لائی ہیں،ان پرخداکاغضب ہو۔جاوید ہاشمی کا کہناتھاکہ پاکستان لٹ چکا ہے ، اب بچھا کچھا بھی لوٹ لیا گیا ہے ، کوئی نہیں پوچھ رہا کہ بجلی کمپنیوں کو 500ارب روپے کس مدسے دیے گئے ہیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ حکمران بلدیاتی الیکشن نہیں کرانا چاہتے تھے ، سپریم کورٹ کے حکم پر ٹوٹی پھوٹی قانون سازی کرکے اقتدار اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں ، پچھلی اسمبلی بیمار تھی جبکہ موجودہ اسمبلی مردہ ہے۔ جاوید ہاشمی کی تقریرجاری تھی کہ کارکنوں نے کھانے پر دھاوا بول دیا ، اسی دوران جاوید ہاشمی کا موبائل فون بھی گم ہوگیا ۔اعلانات بھی ہوئے لیکن موبائل کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔
Post your News
Archive
-
▼
2013
(9)
-
▼
August
(9)
- برسلز: اور سیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے حصول میں خ...
- بارسلونا:طارق جما گجر کی جانب سے دی گئ عید ملن پارٹی
- اوباما کا فرانسیسی صدر کو فون،شام کیخلاف ممکنہ کار...
- جو قوتیں میاں جی کواقتدارمیں لائیں،ان پرخداکاغضب ہ...
- عزت کے ساتھ ایوان صدر سے رخصت ہورہا ہوں،صدرزرداری
- کراچی میں فوج بلانے کامطالبہ جمہوریت کے منہ پر طما...
- تعلیم جاری رکھنے کے لئے بے گھر اعلی پنجاب کا نوٹس ...
- وزیراعظم نواز شریف نے 468 قیدیوں پر موت کی سزا روکتا
- ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی پر عوام کا اعتماد بح...
-
▼
August
(9)
