اسلام آباد…صدرآصف علی زراری نے کہاہے کہعزت کے ساتھ ایوان صدر سے رخصت ہورہا ہوں، 64سال کی تاریخ میں کسی صدر نے عزت کے ساتھ اپنی مدت پوری نہیں کی، آج مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے ، نواز شریف کی حکومت کی حمایت کریں گے اورمعاشی چینلجز اور دہشت گردی کی خلاف حکومت کی مدد کریں گے ۔صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں صدر آصف زرداری کا کہناتھاکہ جب میں نے کہا تھاکہ تاریخ بنانے نکلے ہیں، ہیڈلائنز نہیں، لوگ میری بات سمجھ نہ سکے،ہم پر جو تنقید ہوتی رہی دوسروں کو اس سے سیکھنا چاہیے،سیاستدان عوامی نمائندے ہیں ، اُن پر تنقید عوام کا حق ہے ۔انہوں نے کہاکہ چین بہترین دوست ہے ، پالیسیوں کے تسلسل کیلیے میاں صاحب کو چینی وزیراعظم سے ملوایا،بے نظیر بھٹو بھی آج اتفاق کریں گی کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے ، صدر زرداری نے کہاکہ تحفظات کے باوجود انتخابی نتائج تسلیم کیے ۔صدر آصف زرداری نے کہاکہ ملک میں 25 سے 30 ایگزیکٹوز آئے،اگرایک گھر میں اتنے باورچی بھی تبدیل ہوں تو گھر میں کھانا بھی صحیح نہیں بنتا۔
Post your News
Archive
-
▼
2013
(9)
-
▼
August
(9)
- برسلز: اور سیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے حصول میں خ...
- بارسلونا:طارق جما گجر کی جانب سے دی گئ عید ملن پارٹی
- اوباما کا فرانسیسی صدر کو فون،شام کیخلاف ممکنہ کار...
- جو قوتیں میاں جی کواقتدارمیں لائیں،ان پرخداکاغضب ہ...
- عزت کے ساتھ ایوان صدر سے رخصت ہورہا ہوں،صدرزرداری
- کراچی میں فوج بلانے کامطالبہ جمہوریت کے منہ پر طما...
- تعلیم جاری رکھنے کے لئے بے گھر اعلی پنجاب کا نوٹس ...
- وزیراعظم نواز شریف نے 468 قیدیوں پر موت کی سزا روکتا
- ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی پر عوام کا اعتماد بح...
-
▼
August
(9)
